اہم خبریں

افغانستان دہشتگرد تنظیموں کی معاونت کررہا ہے، اقوامِ متحدہ

واشنگٹن(نیوزڈیسک) اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں میں پاکستان سر فہرست،23 میں سے 17 دہشت گرد تنظیمیں صرف پاکستان کو نشانہ بناتی ہیں ،کوئی شک نہیں کہ افغانستان خطے میں دہشت گرد تنظیموں کی باقاعدہ مالی معاونت کررہا ہے،پچھلے2 سالوں میں پاکستان میں ہونے والے تمام خودکش حملہ آور بھی افغان تھے،ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، پاکستان کے بارہا مطالبے پر بھی کوئی ایکشن نہ لیا گیا ۔ اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں بھی افغان طالبان کے دور میں خطے میں عدم استحکام بڑھنے کا انکشاف کیا گیا،امریکی نمائندہ برائے امن پروگرام کے مطابق ٹی ٹی پی افغانستان میں دہشت گردوں کی تربیت اور ان کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے متحرک ہے۔

متعلقہ خبریں