اہم خبریں

پاک فوج خون کے آخری قطرے تک ملک کی حفاظت کرےگی ،آرمی چیف

راولپنڈی(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے،کامیابی پاکستان کا مقدر ہے، پاک فوج مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کا فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی، پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاورکا دورہ کیا ہے جہاں آرمی چیف کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال ،انسداد دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں اور غیرقانونی پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے بعد نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے انسداد دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں کے دوران بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ پیش کرنے والے افسران و جوانوں سے بھی ملاقات کی ،ان کی بے مثال کارکردگی کوسراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔آرمی چیف نے پہلی بار منعقد ہونے والی قومی ورکشاپ خیبرپختونخوا کے شرکاء سے بھی خصوصی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں