پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر،پشاور ورسک روڈ پر زوردار دھماکا ،3 بچے زخمی۔ تفصیلات کے مطابق دھماکا ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب پیش آیا ۔ دھماکے سے قریبی بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں ،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گی ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا بارودی مواد پھٹنے کی وجہ سے ہوا ۔