اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے حکومت سے آئندہ الیکشن کیلئے پونے 3 لاکھ سے زائد فوج مانگ لی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے آئندہ الیکشن کیلئے وفاقی حکومت سے پونے 3 لاکھ سے زائد فوج طلب کر لی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے 5 لاکھ 91 ہزار106 سکیورٹی اہلکار درکار ہیں، چاروں آئی جیز کا کہنا تھا کہ دستیاب نفری 3 لاکھ 28 ہزار 510 ہے، آئندہ عام انتخابات کیلئے 2 لاکھ 77 ہزار 558 سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ۔الیکشن کمیشن کے وزارت داخلہ کو ارسال کئے گئے خط میں لکھا گیا وفاقی دارالحکومت میں 9 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے، اسلام آباد کیلئے 4500 سکیورٹی اہلکار دستیاب ہیں، شہرِ اقتدار میں 4500 اہلکاروں کی کمی کا سامنا۔الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ضرورت ہے، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی بطور سٹیٹک اور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی یقینی بنائی جائے، 7 دسمبر سے پہلے الیکشن کمیشن کو اس سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں