اہم خبریں

پی ٹی آئی انٹراالیکشن سلیکشن، عوام چوتھی بار نوازشریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب سلیکشن ، 190 ملین پاونڈ کا کوئی جواب دینے والا نہیں، ۔ پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں نے ان الیکشن کو مسترد کردیا ۔ نوازشریف کو عوام نے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک فراد ہے ۔ آج ان کی پارٹی بے نام ہوگئی ۔ اعمال ایسے ہونگے تو لیول پلئینگ فیلڈ کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ آج ان کے لوگ کہاں ہیں کوئی لندن سے ٹوئٹ کررہا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک بار پھر سلیکشن کا عمل صرف 15 منٹ میں مکمل ہوا لیکن پریس ریلیز ڈیڑھ گھنٹہ روک کرعوام اور الیکشن کمیشن کی آنکھوں میں مٹی ڈالنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ نامعلوم اور خفیہ مقام پر یہ کیسا الیکشن تھا جس کا نہ کوئی تجویز کنندہ اورنہ تائید کنندہ تھا، جب کہ اس انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹرز، ووٹر لسٹ، پرائیذائیڈنگ افسر اور الیکشن پراسیس بھی نہیں تھا۔ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ رہنماؤں اور کارکنوں کے خوف سے انہیں الیکشن پراسیس سے ہی باہر کردیا گیا، آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں آنے والوں کی عادت نہیں بدلی، اپنے اعمال اور کرتوت تو ٹھیک کرنے نہیں مگراب یہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں و گالیاں دیں گے۔

متعلقہ خبریں