اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نیب میں پیش نہ ہونے کا امکان

وزارت قانون کا عمران خان کے ٹرائل بارے ایک اور نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت قانون کا عمران خان کے ٹرائل بارے ایک اور نوٹیفکیشن جاری، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون کے اعلامیے کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز کی سماعت کرے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔بشریٰ بی بی کی جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جائے گی، عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت 29 نومبر تک منظور کی تھی۔احتساب عدالت توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت کرے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف سائفر کیس جوڈیشل عدالت میں اوپن کرنے کا حکم دیا تھا لیکن آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس فیصلے ، پی اڈیالہ جیل کی سکیورٹی رپورٹ کی روشنی ٹرائل جیل میں ہوگا جس کی اوپن سماعت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں