اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تین روزہ دورے میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں سیاسی، معاشی امور ،تجارت ،سرمایہ کاری بڑھانے پر بات ہو گی اس کے علاوہ یو اے ای سے توانائی اور بندرگاہوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یو اے ای سے دوستی ہر مشکل وقت میں آزمائی ہوئی دوستی ہے ۔