لاہور (نیوز ڈیسک) فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات ناکام ،لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ۔لاک ڈاؤن کے باوجود لاہور شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 356 ریکارڈ کیاگیا۔ شہر کی زہریلی فضا میں سانس لینا بھی محال ، سموگ کے باعث روزانہ ہزاروں مریض رپورٹ ہونے لگے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی فضائی آلودگی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، سموگ کے دوران بچے اور بزرگ شہری خصوصی احتیاط برتیں، گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ دوسری طرف کراچی شہر میں ہوا کا معیار غیر صحت بخش ہے کراچی کا ہوا کا معیار 185 ریکارڈ ہوا ہے،کراچی آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے،ہوا میں 120 اعشاریہ 5 مائیکرو گرام پر کیوبک میٹر 2 اعشاریہ 5 پرٹیکولیٹ میٹر کنسنٹریشن ہے ۔