لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں سموگ سے متاثرہ اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن، نقل و حمل مزید محدود کرنے کا فیصلہ ،متاثرہ اضلاع میں پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ گوجرانوالہ، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژنز کے تمام اضلاع پر پابندیاں لاگو ہوں گی، اتوار کے روز بازار دن 4 بجے کے بعد کھولے جا سکیں گے۔فارمیسیز، میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس، بیکریز، کریانہ سٹورز، یوٹیلیٹی سٹورز، کال سینٹرز اور انٹرنیشنل آئی ٹی سینٹرز پر بابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا، پہلے سے طے شدہ امتحانات اور انٹری ٹیسٹ بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔مال روڈ لاہور اتوار کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ،مال روڈ پر صرف سائیکل سوار اور پیدل شہریوں کو جانے کی اجازت ہوگی،شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں۔