اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگراں وزیراعظم نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انوارالحق کاکڑ نے ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے ، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء شامل ہونگے۔ اجلاس میں سرمایہ کاری سے اور ملکی اقتصادی صورتِ حال پرتفصیلی گفتگو ہو گی۔ اپیکس کمیٹی کا اجلاس کادوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر ہوگا۔