اسلام آباد (نیو ز دیسک) پاک افغان مذاکرات کامیاب، طور خم بارڈر کھول دیا گیا ،دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت بحا ل کردی گئی،بارڈر کھولنے سے مال بردار گاڑیاں روانہ ہو گئیں ۔گزشتہ روز پاکستان نے تمام افغان ڈرائیورز کے لئے ویزے کی شرط لازمی قرار دی تھی ، مذاکرات میں افغان حکام کی درخواست پر پاکستان نے فی الحال پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے تجارت بحال کر دی ہے ، ویزا پالیسی کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے مشروط کر دیا گیا ہے ۔