اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اسلحے کی کسی دوڑ میں شامل نہیں،افواج پاکستان چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج قومی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی ،پاکستان امن کا داعی ہے ،اپنے ہمسائیہ اور تمام ممالک سےاچھے تعلقات چاہتےہیں ،پاس آؤٹ ہونے والوں میں 148 جی ڈی پائلٹ، 94 انجینئرنگ کورس کے کیڈٹ شامل ،ائیرڈیفنس کے 104 کومبیٹ سپورٹ کورس کے 130 کیڈٹ بھی پاس آؤٹ ہونےوالوں میں شامل ہیں۔