اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا نے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں،افغان طالبان اچھی طرح جانتے ہیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان کیخلاف کہاں سے کارروائیاں کر رہے ہیں،یہ نہیں ہوسکتا افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو اور طالبان حکومت تماشا دیکھتی رہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفگتو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں بلکہ افغان سرزمین پر موجود ہے،2 سال قبل جب مذاکرات کا ڈھونگ رچایا گیا تھاتو ٹی ٹی پی کے لوگ کابل میں عملی طور پر ان مذاکرات میں شریک تھے، اب یہ فیصلہ افغان طالبان کو کرنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے لوگوں کو ہمارے حوالے کرنا ہے یا ان کیخلاف خود کارروائی کرنی ہے۔