اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے ضلع خیسور میں آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیاگیا، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں