اہم خبریں

سینیٹ اجلاس ،ملٹری کورٹس نامنظور کے نعرے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ اجلاس میں ملٹری کورٹس نامنظور کے نعرے، ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعدیہ عباسی سمیت کئی ارکان کا کھڑے ہوکر بات کر نے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے رہے ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی صرف یہ کہتے رہ گئے کہ اس طرح کیسے بات ہوسکتی ہے،یہ ایوان ہے اس کی عزت رکھیں، صادق سنجرانی کی اراکین کو روکنے کی کوشش
لیکن ناکام،چیئرمین سینیٹ نے نا کا می پر اجلاس کی کارروائی پیر تک ملتوی کردی۔ سینیٹ اجلاس میں وزارت ریلوے نے ریلوے کی زمین پر تجاوزات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔

متعلقہ خبریں