اہم خبریں

ہماری پالیسی رہتی تو ڈالر 40 پچاس روپے کا ہوتا،نوازشریف

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ ہماری پالیسی رہتی تو ڈالر 40 پچاس روپے کا ہوتا، پاکستان ترقی رفتار میں آگے ہوتا، ہم پالیسیاں بنائیں تو خزانہ بھرنا شروع ہوگیا ،2022 میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا کیلئے حکومت لی ، ہم ترقی دیتے ہیں تو ہمیں جلا وطنی کاٹنی پڑتی ہے ۔آج لاہور چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نے پالیسی بنا کر کاکاروبار کو روایتی دائروں سے آزادی دلائی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہماری ذمہ داری ہے،آج ملک ایک ایک ارب ڈالر کیلئے محتاج ہوگیا، ہمارے دور میں سوا چھ فیصد کا پالیسی ریٹ تھا اور آج 22 فیصد ہے اس میں کون سا کاروبار ہوسکتا، نا انصافیاں خود کیں جس سے معاشی نظام تباہ ہوا ۔

متعلقہ خبریں