اہم خبریں

پنجا ب میں اسموگ ، تعلیمی ادارے ،نجی وسرکاری دفاتر بند کرنیکااعلان

لاہور(نیوزڈیسک) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ پر قابو پانے کیلئے ہفتے کوتعلیمی ادارے نجی وسرکاری دفاتر بند رکھنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ اجلاس میں لیا گیا۔ اس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم کسی کاروز گار متاثر نہیں کرنا چاہتے، اسموگ خاتمے تک تاجر برادری تعاون کرے،بارش کا امکان نہیں ، اسموگ بڑھ سکتا ہے ، ہفتے کو مارکیٹیں دوپہر 3 بجے کے بعد کھلی جائیں گی ، اسموگ پر قابو پانے کیلئے انوائر مینٹل کمیشن قائم کرنیکا فیصلہ ، مصنوعی بارش برسانے کیلئے ماہرین سے رابطے ، سرکاری استعمال کیلئے فیول والی موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی ،الیکٹرک بائیک خریدنے پر غور، بھارت میں فصلوں کے باقیات جلانے سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر بُرا اثر پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں