کوئٹہ (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا ،ہمیں آگے بڑھناچاہیے،ملک کی بہتری کیلئے سیاسی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں،مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرناہوگا۔تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو کے ساتھ اچھے تعلقات تھے اور ہیں ہماری حکومت نے گوادرمیں نوازشریف دور کے بندکئے گئے منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا،اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹیں دورکریں گے۔ انہوں نے کا کہ نوازشریف صرف سیاستدان نہیں ایک مدبر ہیں، قائد ن لیگ کی تمام صوبوں کے ساتھ والہانہ محبت ہے،سیاست برائے سیاست کوئی قومی خدمت نہیں،پچھلی حکومت کےچار سال میں تباہی وبربادی ہوئی،ہم نے ریاست اور سیاست دونوں کو بچایا۔ انہوں نے کہا کہ نواب اسلم رئیسانی اور لشکری رئیسانی کے خاندان سے 50سال سے تعلق ہے، خاندانی تعلق کا ہم ہمیشہ احترام کرتے ہیں انہیں ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دینے آیا ہوں،بلوچستان زیادہ تر سیاستدا ن ن لیگ میں شامل ہوگئے ، ہمیں ملکر اس صوبے کے مسائل کرنے اور اسے خوشحال بنانا ہے ہم ہ بلوچستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں صوبے کی ترقی کیلئے اشتراک عمل ناگزیر ہے ۔