اہم خبریں

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،نگراں وزیراعظم

ریاض (نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام رکنا چاہیے، غزہ میں انسانی ہمدردی کے تحت امداد فراہمی یقینی بنائی جائے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے فوری امداد فراہمی کا مطالبہ کرتا ہوں ،غزہ میں فوری خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے، سلامتی کونسل پر غزہ میں قتل عام رکوانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے،ہفتہ کوریاض میں اوآئی سی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہاکہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ،غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام رکنا چاہیے،نہتے فلسطینیوں پر مظالم کاسلسلہ فوری بند ہونا چاہیے، نگران وزیراعظم نے کہاکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،اسرائیل نے غزہ کو جہنم میں بدل دیا ہے،انوارالحق کاکڑنے کہاکہ عالمی قانون بے گناہ شہریوں کے قتل عام کو روکتا ہے،ناانصافی اورمعصوم شہریوں کا قتل عام مزید تنازعات کوجنم دے گا،انہوں نے کہاکہ غزہ میں انسانی ہمدردی کے تحت امداد فراہمی یقینی بنائی جائے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے فوری امداد فراہمی کا مطالبہ کرتا ہوں ،غزہ میں فوری خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے،انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل پر غزہ میں قتل عام رکوانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں