لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ،مزار اقبال پر گارڈ زتبدیلی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کے 146 ویں یوم پیدائش پر پاک بحریہ نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے اس حوالے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے۔کموڈور ساجد حسین تھے ،انہوں نے مزارِ اقبال پر فاتحہ خوانی کی ۔