اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دہشتگرد ملک و قوم کے دشمن، انکے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میا نوالی ٹریننگ ایئربیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ نا کام بنا نے والے اہلکا ر قوم کے ہیرو ہیں انہیں خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں ۔ نگران وزیر اعلی پنجاب نے بھی میا نوالی ٹریننگ ایئربیس حملہ ناکام بنانے والے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش یکا۔ دوسری طرف چیئر مین سینٹ صا دق سنجرا نی نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہا در سپو تو ں فخر ہے ،ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کا میاب نہیں ہو ں گے۔