راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ایئر فورس ٹریننگ ایئر بیس میانوالی پردہشتگردوں کا حملہ ناکام ،3 دہشتگرد وں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج صبح سیکیورٹی فورسز نے پاکستان ایئر فورس ٹریننگ ایئر بیس میانوالی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا برقت کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے ۔ آپریشن کلیئرنس آخری مراحل میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قومی اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ حملے کے نتیجے میں 3 طیاروں اور فیول باؤزر کو نقصان پہنچا ہے ۔