اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک میں عام انتخابات پر مشاورت کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو نے 11 فروری کو انتخابات کی تجویز پیش کردی،ادھر دوسری جانب ایف بی آر نے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کیلئے فوکل پرسنز مقرر کردیےفوکل پرسنزالیکشن کمیشن کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی میں مدد کریں گےچیف ریونیو آپریشنز ارشد نواز چھینہ، سیکریٹری ریونیو بجٹ بلال ضمیر فوکل پرسنز نامزد،سیکنڈ سیکریٹری آئی آر آپریشنز صدف احسان، سیکنڈ سیکرٹری آئی آر جورسڈکشن سہیل عباس فوکل پرسنز نامزد،سیکنڈ سیکرٹری آئی آر لیٹیگیشن علشبہ آصف بھی 5 رکنی فوکل پرسز میں شامل، تمام فیلڈ فارمیشنز سربراہان کو2آفیسرز پر مبنی ٹیم نامزد کرنے کی بھی ہدایت ،تمام نامزد ٹیمیں ایک کمشنر کی سربراہی میں اپنے علاقوں میں فوکل پرسنز کے طور پرکام کرینگی،فیلڈ فارمیشنز کی فوکل پرسنز کی ٹیمیں چیف ریونیو آپریشن کے ساتھ رابطے میں ہونگی۔















