اہم خبریں

عام انتخابات 11فروری کوہونگے، الیکشن کمیشن نے تاریخ دیدی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عام انتخابات کا معاملہ ،الیکشن کمیشن نے 11 فروری کی عام انتخابات کی تاریخ دیدی۔ تفصیلات کے مطابق 90 روز میں انتخابات کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی جس میں جسٹس اطہر من اللہ
اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں ۔ عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر، الیکشن کمیشن حکام اور اٹارنی جنرل بھی پیش ہوئے ۔
وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ 90 دنوں میں انتخابات کی استدعا تو غیر مؤثر ہو چکی ہے اس پر علی ظفر نے کہا کہ ہم بنیادی انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں، آرٹیکل 58 اور 224 پڑھا جا سکتا ہے، انتخابات نہیں ہوں گے تو نہ پارلیمنٹ ہوگی نہ قانون بنیں گے، انتخابات کی تاریخ دینے کا معاملہ آئین میں درج ہے،90 دن کے اندر کی الیکشن کمیشن تاریخ دے گا، میری رائے میں صدر نے تاریخ دے دی ہے تاہم الیکشن کمیشن نے اس پر کہا کہ یہ صدر کا اختیار نہیں۔ وزارت قانون نے رائے دی صدر مملکت تاریخ نہیں دے سکتے، 90 دنوں کا شمار کیا جائے تو 7 نومبر کو انتخابات ہونے ہیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ 9 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی اور صدر نے ستمبر میں خط لکھا،اتنا وقت کیوں لگا ۔ دوران
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ 11 فروری کو عام انتخابات ہونے پانچ دن میں حتمی فہرستیں تیار ہو جائیں گی۔

متعلقہ خبریں