اہم خبریں

گلگت بلتستان کا یوم آزادی ،نگران وزیر اعظم کا دورہ ملتوی

گلگت (نیوزڈیسک) گلگت بلتستان کا 76 واں یوم آزادی آج جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے،گلگت بلتستان میں عام تعطیل ہے ،جشن آزادی کی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب تاریخی چنارباغ میں منعقد کی گئی ،جشن آزادی کی مناسبت سے ثقافتی شو اور مشاعروں کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس حوالے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا آج ہونے والا دورہ گلگت بلتستان ملتوی کردیا گیا ، وزیر اعظم نے جی بی کی 76 ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنا تھی ،وزیر اعظم کے دورہ جی بی کی نئی تاریخ اور ٹائم فریم کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں