اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے)تباہی کے دہانے پہنچ گیا ، 49 پروازیں منسوخ،پوری رقم ادا نہ کر نے پر پی ایس او نے ایندھن فراہمی روک دی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے پی ایس او کو کروڑ روپے کی ادا کرنے کے باوجود ایندھن نہ مل سکا ، مزید 49 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ کراچی سے 4، فیصل آباد سے 2 اسلام آباد سے 6 گوادر سے 2ملتان سے 2 ،گلگت سے 3،ریاض 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔اسی طرح اسکردو 2 ،سکھر سے 10،لاہور سے 3 پروازیں منسوخ کر دی گئی ۔















