اسلام آباد(نیوزڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس،گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے گیس ٹیرف میں 193 فیصد اضافے کی منظوری دیدی، نئے ٹیرف کایکم نومبر 2023 سے اطلاق ہوگا۔وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی مالی سال 2023-24 کیلئے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں پر نظرثانی کے حوالے سے پیش کی گئی ۔سمری پر بھی غور کے بعد وزارت کی طرف سے پیش کردہ ٹیرف شیڈول کے مطابق سمری کی منظوری دیدی گئی جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 کی بجائے یکم نومبر 2023 سے ہوگا۔اجلاس میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ کھاد کی صنعت کیلئے گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبوں سے کہا جائے گا کہ وہ درآمدی لاگت کو برداشت کرنے کیلئے مزید فعال طریقے سے کام کریں۔ای سی سی نے گندم کے اسٹریٹجک ذخائر کو برقرار رکھنے کیلئے ٹی سی پی کے ذریعے اوپن ٹینڈرنگ کے عمل کے ذریعے سال 2023-24 کیلئے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دیدی۔
