اہم خبریں

ورلڈ کرکٹ کپ، پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

حیدر آباد (   اے بی این نیوز  )کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح،پاکستان نے سری لنکاکو6وکٹ سے شکست دے دی،پاکستان نے ورلڈ کپ میں ورلڈ ریکارڈ بنا لیا،پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سےبڑاہدف حاصل کرلیا،پاکستان کی ورلڈکپ میں تاریخی فتح،345رنزکاہدف پوراکردیا،محمدرضوان نے131رنزکی ناقابل تسخیراننگزکھیلی،عبداللہ شفیق نے113رنزبنائے،پاکستان نے345رنزکاہدف10گیندوں قبل حاصل کیا،پاکستان نےپہلی بارورلڈکپ میں300سے زائدرنزچیزکیے،سری لنکانے پہلے بیٹنگ کرکے9وکٹ پر344رنزبنائے،حیدرآباددکن:محمدرضوان مین آف دی میچ قرارپائے،محمدرضوان نے کہا کہ ہرکھلاڑی کوبھروسہ تھاہم میچ جیت سکتے ہیں،300سے زائدرنزکاہدف ہمیشہ مشکل ہوتاہے،میرے لیے فخرکی بات ہے کہ پاکستان کومیچ جتوایا،کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم نے کہا کہ، رضوان،عبداللہ شفیق نے بہترین بیٹنگ کی۔

متعلقہ خبریں