اہم خبریں

شرح سود 15 سے بڑھا کر 16 فیصد کردی گئی، سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  پالیسی ریٹ 100 بیسسز پوائنٹس بڑھا کر شرح سود 15 فیصد سے  16 فیصد کردی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے، شرح سود میں ایک فیصد اضافےکا مقصد مہنگائی کو بڑھنے سے روکنا ہے۔ شرح سود میں اضافے کے  فیصلے کا مقصد مالیاتی شعبے کا استحکام بھی ہے۔ سٹیٹ  بینک نے امید ظاہر کی ہے  کہ شرح سود میں اضافے سے پائیدار بنیادوں پر معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں