اہم خبریں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت ساڑھے نو بجے براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت 9:30 ہوگی ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ دوسری سماعت کرے گا۔پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت سرکاری ٹی وی براہ راست نشر کرے گا ۔پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں وفاقی حکومت نے عدالتی سوالات پر جواب جمع کرا دیا۔پاکستان مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی، پاکستان مسلم لیگ ق سمیت دیگر فریقین نے اپنے تحریری جواب جمع کروا دیئے۔سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بینچ نے 13 اپریل کو پہلی سماعت پر ہی قانون کو معطل کردیا تھا۔ سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ اب تک 1 اور لارجر بینچ اس کیس کی 5 سماعتیں کر چکا ہے۔سابق پی ڈی ایم حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے ذریعے چیف جسٹس کے اختیارات کو ریگولیٹ کیا تھا قانون کے تحت ازخود نوٹس، بینچز کی تشکیل اور مقدمات مقرر کرنے کا اختیار چیف جسٹس اور 2سینئر ججز کی کمیٹی کو دیا گیا۔

متعلقہ خبریں