اہم خبریں

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

مستونگ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خودکش دھماکے میں 51 افراد جاں بحق ،60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حملہ گزشتہ روز مسجد کے باہر عید میلاد النبی ؐ پر کیا گیا ، دھماکے میں ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 50سے زائدافرادجاں بحق ہوئے ،40زخمی جن میں متعدد افراد حالت تشویشناک ہے ، دھماکے سے گھروں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکا مستونگ کی مدینہ مسجد کے باہر عید میلاد النبؐی کے جلوس کیلئے جمع افراد کے درمیان کیا گیا ،ڈی ایس پی نواز گشکوری نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوئے ، جلوس کے شرکاء نعت خوانی میں مصروف تھے کہ حملہ آور نے جلوس میں شامل گاڑی کے قریب دھماکا کیا جس کی وجہ سے زیادہ جاں بحق ہوئے ۔ اس حوالے سے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مسونگ دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کا غم ریاست کا غم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں