اہم خبریں

وہ صاحب کدھر ہیں جن کو جمہوریت چاہیے تھی،وہ کینیڈا سے پاکستان کیوں نہیں آئے ؟ چیف جسٹس

اسلام آباد (اے بی این نیوز         )فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عمل کیوں نہیں ہوا؟ سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں؟ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےکیس کی سما عت میں اہم ریما رکس ک انہو ں نے استفسار کیا پہلے کہا گیا تھا فیصلہ غلطیوں سے بھرا پڑا ہے، اب کیا فیصلے میں غلطیاں ختم ہوگئیں: لکھیں ناں کہ حکم کہاں سے آیا تھا، ملک میں جتھے کی طاقت کی نفی نہیں ہوئی، جو ہو جائے کہا جاتا ہے مٹی پاؤ،12 مئی کو کتنے لوگ مرے تھے کیا ہوا اس پر بھی مٹی پاؤ؟ ، بڑی دلچسپ بات ہے جنھیں نظرثانی درخواست دائر کرنا چاہیے تھی انھوں نے نہیں کی،پاکستان میں یہی چلتا ہے کہ حکم اوپر سے آیا ،، عدالت ضرور آئیں مگر عدالت کو استعال نہ کریں،آپ لوگ خادم رضوی تک نہیں پہنچ سکتے اعتراف نہیں کر سکتے،وہ صاحب کدھر ہیں جن کو جمہوریت چاہیے تھی،وہ کینیڈا سے پاکستان کیوں نہیں آئے ،عدالتی وقت ضائع کیا گیا ملک کو بھی پریشان کئے رکھا، اٹارنی جنرل صاحب آپ سمیت سب پر جرمانہ کیوں نہ کیا جائے ، آپ لوگوں نے فیصلے کو آج سچ مان لیا اب آپ کا امتحان ہے کہ آپ ساتھ دیتے ہیں یا نہیں

متعلقہ خبریں