اسلام آباد(اے بی این نیوز ) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ان کے اسیر ساتھیوں کے بغیر بھی عام انتخابات ہو سکتے ہیں،الیکشن کمیشن کا موجودہ سربراہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ہی مقرر کردہ ہے،وہ کیوں ان کی مخالفت کریں گے،،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں نگران وزیر اعظم نے کہا انتخابات اگلے سال میں ہی ہوں گے، فوج کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں،حکومت انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو سکیورٹی اور مالی تعاون سمیت ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی ،ایک ماہ حکومت کے بعد احساس ہو گیا پاکستان کے سویلین اداروں کی پرفارمنس گزشتہ کئی دہائیوں سے خراب ہے، فوج میں نظم و ضبط ہے،، مسائل کا حل فوج کو کمزور کرنا نہیں سول اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے















