نیویارک ( اے بی این نیوز )غریب ملکوں میں سرمایہ کاری کے فروغ ، معیار زندگی کی بہتر ی کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے،ترقی پذیر ملکوں کو قرضوں کے مسائل سے نجات اورمالی معاونت حاصل ہونی چاہئے،نیویارک میں نگران وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں فنانسنگ فارڈویلپمنٹ پرمکالمے میں خطاب، کہا پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے ترقی پذیر ملکوں کو مالی معاونت حاصل ہونی چاہئے، توانائی کی کمی اور دیگر مسائل ترقی پذیر ممالک کی ترقی کی رفتار کو روک رہے ہیں، معاشی رقوم کی ترسیل بہترہو تو ایس ڈی جی میں بہتری آسکتی ہے، ایس ڈی جی پر مستند پروگرامز کو ترقی پذیر ممالک کیلئے آگے لاناہوگا، اقوام متحدہ کے زیراہتمام عالمی سطح پر یکساں ترقی کیلئے حکمت عملی وضع ہونی چاہئے۔