اہم خبریں

لال حویلی آپریشن مکمل،7 یونٹس بند ،مرکزی دروازہ سیل کردیا گیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) لال حویلی آپریشن مکمل،سیاسی بیٹھک سمیت 7 یونٹس سیل ،متروکہ وقف نے مرکزی دروازے کی تالا لگادیا۔تفصیلات کے مطابق آج محکمہ اوقاف نے ایف آئی اے اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کرکے لال حویلی کو سیل کر دیا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک آصف خان نے حویلی کا مرکزی دروازہ سیل کردیا ۔انہوں نے کہا کہ لال حویلی کی رجسٹری جعلی نہیں تھی، کارروائی کے بعد اسے منسوخ کیا گیا، اب شیخ رشید کے پاس قانونی راستہ ہے ، اپیل میں جاسکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں