اہم خبریں

انٹرسیپٹ کی رپورٹ حقائق کے منافی،پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ ،ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ یو این جی اے کے 78 ویں اجلاس کیلئے نیو یارک میں ہیں۔ نگران وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ بھی امریکہ میں موجود ہیںوزیر اعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے۔نگران وزیر خارجہ کا بھی نیویارک میں مصروف شیڈول ہے۔سائیڈ لائنز پر وزیر خارجہ متعدد شریک ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔او آئی سی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ نے فلسطین کے مسئلے پر روشنی ڈالی پاکستان انتہا پسندوں کے ایک گروہ کی جانب سے مسجد الاقصی کو نشانہ بنانے کی شدید مزمت کرتے ہیں،جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے 8 ماہ میں 68 کشمیریوں کو شہید کیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافہ روز بروز بڑھ رہا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرنے کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے ۔ ان خلاف ورزیوں کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔نگران وزیر خارجہ کی امریکی نمائندہ خصوصی براے افغانستان سے ملاقات ہو ئی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے تمام معاملات اور افغانستان میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیاکینیڈا میں ماوراے عدالت قتل سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی دہشتگردی کینیڈا تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ برس دسمبر میں پاکستان نے ڈوزییر جاری کیا۔اس ڈوزئیر میں بھارت کی لاہور دہشتگردی میں ملوٹ ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کئے گئے ۔ بھارت کی جانب سے کینیڈین شہری کے کینیڈا میں قتل سے بھارتی قتل عام کا دائرہ کار دنیا میں پھیل گیا ۔ پاکستان توقع کرتا ہے کہ پاکستانی شہریوں اور کشمیریوں کے تحفظ کو بیرون ممالک حکومتیں یقین بنائیں۔بیرون ممالک پاکستانیوں اور کشمیریوں کے تحفظ کیلئے میزبان حکومتیں اقدامات کریں ۔واشنگٹن میں ہمارے سفیر کی امریکی کانگریس مین و سینیٹرزسے ملاقاتیں ۔آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات پاکستان اور آئی ایم ایف بورڈ کے درمیان ہوئےان مذاکرات میں متعدد شراکت دار شریک رہےان مذاکرات پر انٹرسیپٹ کی رپورٹ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔بھارت کی جانب سے اننت ناگ آپریشن میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات پر ترجمان دفتر خارجہ کا جواب پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی سرگرمیوں پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتا ہےپاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہےنیو یارک میں پاکستان کی بھارت کے کسی ذمہ دار کے ساتھ سائیڈ لائن ملاقات نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں