اہم خبریں

چیف جسٹس بنتے ہی قاضی فائز عیسیٰ نے تاریخ رقم کردی،فل کورٹ بینچ کی براہ راست سماعت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس بنتے ہی قاضی فائز عیسیٰ نے تاریخ رقم کردی ،ملکی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کی براہ راست کار روائی جاری ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فل کورٹ بینچ سماعت کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ، فل کورٹ بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس امین الدین خان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس سید منصورعلی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ،جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی فل کورٹ بینچ کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں