اہم خبریں

الیکشن کمیشن جلدمناسب وقت پر انتخابات کااعلان کردے گا،جنوری کے آخر تک الیکشن ہوسکتے ہیں، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کامینڈیٹ الیکشن کمیشن کے پاس ہے،الیکشن کمیشن جلدمناسب وقت پر انتخابات کااعلان کردے گا،جنوری کے آخر تک انتخابات ہوسکتے ہیں،انتخابات کےحوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے،چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت سب کو اسملگنگ سے متعلق ایکشن کی ہدایت دیں،کوئٹہ،گلگت،پشاور میں اسمگلنگ کیخلاف کارروائیوں سے بہت فرق پڑا ہے،آرمی چیف کا اسمگلنگ کی روک تھام میں بہت بڑا کردار ہے،ہم نے جب بھی فوج سے مدد طلب کی اس کے مثبت نتائج ملے ہیںہمیں سول اداروں کی صلاحیت میں اضافہ کرنےکی ضرورت ہے جب اداروں سے ایڈیشنل کام لیاجاتا ہے تواس میں اس وقت کی لیڈرشپ کااہم کردار ہوتا ہےموجودہ صورتحال آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کردار بہت مثبت ہے،ایرانی تیل اور پیٹرول کی اسمگلنگ میں بدقسمتی سے ہمارے کچھ سیاستدان ملوث ہیںان سیاستدانوں میں وفاقی سطح اور صوبائی سطح پر لوگ ملوث ہیںاسمگلنگ میں بیوروکریسی کے لوگ بھی ملوث ہیںثبوت اکھٹے کررہے ہیں تاکہ عدالت میں انہیں چیلنج کرسکیںاسمگلنگ میں ملوث تمام لوگوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گااسمگلنگ میں ملوث لوگوں کیخلاف تمام ثبوت اکھٹے کررہے ہیں جو جلد سب کو نظر آئیں گےڈالر کی اسمگلنگ غیر قانونی عمل ہے،ڈالرز کی اسمگلنگ سے اوپن مارکیٹ پربہت اثر پڑرہا تھا،ہمارے کریک ڈاون کی وجہ سے بہت مثبت اثر پڑا ہےکریک ڈاون کی وجہ سے روپے مزید مستحکم ہوگابارڈرمینجمنٹ،گورننس سے متعلق قوانین ہیں ان پر عملدرآمد ہوگاتو مارکیٹ خود ٹھیک ہوجائے گی ہرحکومت سے کچھ اچھے اور کچھ برے فیصلے ہوجاتے ہیں،اگر سیاسی جماعتوں کے پاس معاشی پلان نہیں ہوگا، مشکلات میں اضافہ ہوگا،سانحہ ۹مئی جیسا واقعہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے،کتنی ہی نارضگی ہو یا کوئی مسئلہ ہو تو اپنے ہی گھر کو آگ لگانا قابل قبول نہیں،اگر میں پی ٹی آئی کا ورکر ہوتا توفوری طور پر اس کی مذمت ،ریاسی فکر اورنظریہ کے لحاظ سے ایسے انتشارکو خود کو دور رکھاناضروری ہوتاہےتحریک انصاف الیکشن میں حصہ لے گی سائفر کیس اور دیگر کیسز کا معاملہ عدالتوں پر چھوڑنا چاہیے،اگر شاہ محمود کو قانون کے مطابق ہتھ کڑی لگائی گئی تو یہ درست ،نوازشریف کو وطن واپسی پرہتھ کڑی لگانایانہ لگانا سیکیورٹی اداروں کافیصلہ ہوگا،نوازشریف کووطن واپسی پرگرفتارکرنا ہےیا آزادچھوڑناہے یہ قوانین کے مطابق ہوگا،فیڈریشن میں بلوچستان کافٹ پرنٹ ملنا بہت بڑااعزاز ہے،فیڈریشن کے اندر فٹ پرنٹ بڑھنے کے ساتھ ہمار احتساب بھی بڑھا ہے،قاضی فائز عیسی کیلئےلوئرجوڈیشری کی پرفارمنس میں بہتری، جوڈیشری انڈیکس میں بہتری یہ بڑاچیلنج ہوگا،80ہزارلوگ دہشتگردی کی وجہ سے شہید ہوئے کوئی ان کیلئے نہیں بولتا لیکن چند لاپتہ افراد کیلئے سب بولتے ہیں،یہ نہیں کہوں گا کہ امریکہ نے جان بوجھ کر افغانستان میں اسلحہ چھوڑا،آج جگہ جگہ بلیک مارکیٹ میں امریکہ کا اسلحہ فروخت ہورہا ہے،ٹی ٹی پی اور بی ایل اےاورداعش امریکی اسلحے کو پاکستان کیخلاف استعمال کررہے ہیں،پنجگور،نوشکی حملے میں امریکی اسلحہ استعمال ہوا،غیرقانونی افغان باشندوں کی واپسی کیلئے کام کررہے ہیں،جن افغان باشندوں نے غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ بنائے ان کی جانچ پڑتال بھی کررہے ہیں،،جو افغان باشندے بالکل غیر قانونی ہے جو بہت بڑی تعداد ہے انہیں جلد واپس افغانستان بھیجا جائیگا،سیاسی انتقام کیلئے سیاستدانوں کا احتساب نہیں ہونا چاہیے،احتساب سب کا صاف اور شفاف طریقے سے قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں