لاہور(نمائندہ خصوصی)ناروال سے منتخب ایم پی اے مولانا غیاث الدین پی ٹی آئی کو چھوڑ کر ددوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل، وزیراعظم شہبازشریف سے مولانا غیاث الدین کی ملاقات ، ن لیگ میں واپسی کا عندیہ ، وزیراعظم کا خیر مقدم، جبکہ معاون خصوصی وزیراعظم عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگی ارکان میں اضافہ ہونے جارہا ہے ۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2020ء میں مولانا غیاث الدین ان پانچ ارکان میں شامل تھے جنہوں نے عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، جبکہ مولانا غیاث کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ن لیگ سے ٹکٹ نہیں مانگیں گے۔