اہم خبریں

پاکستان کی معاشی صورتحال مزید گھمبیر ، زرمبادلہ کے ذخائر25 دن سے بھی کم رہ گئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں ڈیفالٹ کی صورتحال ، زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جبکہ حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان نے اماراتی بینک این ڈی ڈی کو 600ملین ڈالر ادا کئے قرضوں کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے پاس 25 روز سے کم کا امپورٹ کوررہ گیا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے اماراتی بینک این ڈی ڈی کو 600ملین ادائیگی کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی کہ مذکورہ بینک کو کس مد میں ادائیگی کی گئی جبکہ میڈیا کے ذریعے حکومت اپنی نااہلی چھاپنے کیلئے مختلف ذرائع پیش کررہی ہے

واضح رہے زر مبادلہ میں کمی کی وجہ سے ملک میں معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں حکومت کی جانب سے نجی کمپنیوں کیلئے ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، گزشتہ چند دن میں بڑی کار ساز کمپنیوں نے پلانٹس عارضی طور پر بند کر دیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں