اہم خبریں

سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا تو ہر صورت 90 روز میں انتخابات ہوں گے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )انتخابات ہو سکتا ہے جنوری فروری سے پہلے ہو جائیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا تو ہر صورت 90 روز میں انتخابات ہوں گے۔ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گا، کسی ادارے کی مداخلت نہیں ہو گی، سب کو جلسوں کی تحریر و تقرری کی اجازت ہو گی، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا بڑا اعلان،انہوں نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، 2018 میں ایک کروڑ 40 لاکھ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ کیا تو کیا ان کو جیلوں میں بند کیا گیا ہے۔ مطلب یہ کوئی بطور جماعت پی ٹی آئی کے خلاف نہیں ہے، قانون توڑنے والوں کے خلاف ہیں۔ نو مئی میں ملوث افراد کو دہشت گرد نہیں سمجھتا، ان لوگوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جس پر کاروائی ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں