لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میںعدم اعتماد تحریک لانے کی لئے حکمت عملی طے کرلی۔ اجلاس میں خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ سمیت سیئنر رہنماؤں کی شرکت، ارکان اسمبلی کے ساتھ رابطوں کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی مشاورت کیساتھ ن لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ کا امیدوار کی نامزدگی کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دیدی جو طے کرے گی کہ ن لیگ کی طرف سے وزیراعلیٰ کیلئے کس کو نامزد کیا جائےگا