اہم خبریں

سائفر کیس سماعت ،جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل پہنچ گئے

اٹک ( نیوزڈیسک) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کیلئے اٹک جیل پہنچ گئے۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین اپنی گاڑی خود ڈرائیو کر کے اٹک جیل پہنچے جہاں وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔وزارت قانون کی جانب سے گزشتہ روز اٹک جیل میں ہی سائفر کیس کی سماعت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں منتقل کی گئی۔

متعلقہ خبریں