اہم خبریں

آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وفد جلد پاکستان آئیگا، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئیگا۔ہفتے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ روز ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے کے حکومتی عزم کے بارے میں آگاہ کیا، تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا ۔اپنے دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کل آئی ایس آئی آفیسر نوید صادق شہید کے اہل خانہ کو اپنے اور قوم کی طرف سے خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حاضر ہوا۔یقیناًیہ نوید صادق اور ناصر عباس شہید جیسے وطن کے جاں نثاروں کی بدولت پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملے۔قوم ہمیشہ اپنے شہداءاوران کے اہل خانہ کی شکر گزار رہے گی۔

متعلقہ خبریں