اہم خبریں

ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے قومی اداروں کی فروخت کا منصوبہ تیار،قطربھی ایکشن میں آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا۔ عالمی سطح پر بھی تاحال موجودہ پی ڈی ایم حکومت کو ناکامی کا سامنا ، دیگر دوست ممالک بھی موجودہ حکومت سے تعاون کیلئے تیار نہیں ہیں جس کی وجہ سے وفاقی حکومت نے ڈیفالٹ کے خطرے سے نمٹنے کیلیے حکومتی اثاثہ جات کو تیزی سے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ممکنہ ڈیفالٹ سے بچنے کے لئے 2پاور پلانٹس کو قطر کی حکومت کو براہ راست فروخت کردیئے جائیں، یہ پلانٹ 4سال قبل حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل تھے اور حکومت کو امید تھی اس کی فروخت سے اسے 1 ارب 50 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے تاہم اب موجودہ حکومت نے اسے نجکاری کے بجائے براہ راست قطر کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس کے بعد عام طور پر پریس بیان جاری کیا جاتا ہے تاہم جمعرات کو ہونے والے بورڈ اجلاس کے حوالے سے کوئی مراسلہ جاری ہیں کیا گیا جس سے لگتا ہے کہ وفاقی حکومت اس معاملے کو خفیہ رکھنا چاہتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے کابینہ کی کمیٹی برائے نج کاری کو سفارش ارسال کی ہے کہ وہ ان دونوں پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے خارج کردے۔

متعلقہ خبریں