اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی ڈی ایم دور میں آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے پر عملدرآمد جاری ، نگران حکومت نے کو مہنگائی کا جھٹکا لگادیا، پٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے کے بڑے اضافے نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے ، نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 20 روپے مہنگا کر دیا جس کے بعد نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے ہوگئی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پرعملدرآمد فوری ہوگا، اور قیمتوں کا اطلاق آج سے شروع ہوجائے گا۔















