اسلام آباد (اے بی این نیوز )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک کی معاشی پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھیں گے مزید اقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے کام کریں گے،نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوا جس میں انھیں مختلگ وزارتوں کے بارے بریفنگ دی گئی، انہوں نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبے جاری رکھے جائیں گے،خصوصی سر مایہ کاری کو نسل کے تحت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے اقدامات نگران حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدر جمیعتِ علماءِ اسلام ف مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر آمد،گورنر کامران خان ٹیسوری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے. وزیرِ اعظم نے خار، باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام کے ورکرز کنوینشن پر خود کش حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. نگران وزیرِ اعظم نے کہا کہ دھشتگرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے.وزیرِ اعظم نے حملے میں جانبحق ہونے والے کارکنوں کیلئے فاتحہ کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی. انہوں نے کہا کہ ملک میں دھشتگردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے. مولانا فضل الرحمٰن نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
