اسلام آباد (اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرا رہا ہے؟ چیف جسٹس پاکستان کاحلقہ بندیوں سے متعلق کیس میں استفسار،ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کندھے اچکا دیئے، یعنی ابھی تو انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی، چیف جسٹس عمر عطابندیال کے مسکراتے ہوئے ریمارکس ، کہاالیکشن کمیشن انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں سمیت تمام معاملات حل کرے،سندھ سے اکثر یہ شکایت آتی ہے کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں، سپریم کورٹ نے سندھ میں حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست واپس الیکشن کمیشن کو بھجوادی،چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی
