اہم خبریں

سابق وزیراعظم عمران خان اٹک جیل میں سیل نمبر1 سے ہائی سکیورٹی سیل میں منتقل

راولپنڈی (نیوزدیسک) سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک جیل میں اسیری کا معاملہ سابق وزیراعظم کواٹک جیل میں بہتر سہولیات دیتے ہوئے ہائی سیکورٹی سیل میں شفٹ کر دیا گیاچیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے سیل نمبر1 میں رکھا گیا تھا ۔ رات کو چیئرمین پی ٹی آئی کو سیل نمبر 2 کے بڑے کمرہ میں شفٹ کر دیا گیا ۔ ہائی سیکورٹی سیل میں کرسی، میز، چارپائی اور میٹرس کی سہولت دی گئی ۔ سیل نمبر2 کے گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات، محکمہ جیل خانہ جات کے کمانڈوز تعینات جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے میڈیکل معائنے کیلئے ڈاکٹر ز کی ٹیم 2 شفٹوں میں 24 گھنٹے تعینات نے یسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی 24 گھنٹے جیل کے باہر موجود۔ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں سابق وزیراعظم کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم تعینات کر دی گئی، ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم 2 شفٹوں میں سابق وزیراعظم کا چیک کرے گی،سابق وزیراعظم کو کلاس سی سے بیرک نمبر 2 میں منتقل کر دیا گیا، ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر سابق وزیراعظم کو بی کلاس میں منتقل کیا جائے گا، سابق وزیراعظم کے وکلاء نے بھی جیل میں اے کلاس نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں