اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 4 سال پورے ہوگئے ،آج ملک بھر میں یوم استحصال کشمیرمنایا جارہا ہے،مودی سرکار مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب بدلنے کے لیے ، اوچھے ہتھکنڈوں اختیار کر رہا ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر غیر قانونی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں،جس کی وجہ سے کشمیری کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ۔ واضح رہے کہ آج سے 4 سال قبل 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے آرٹیکل 370 ختم کی جس کی وجہ سے کشمیر کی حق خودارادیت پر حملہ کر کے نیم خود مختاری ختم کردی گئی،اب غیر کشمیری بھی مقبوضہ کشمیر بھی جائیداد خرید سکتا ہے جس کی وجہ سے کٹر ہندؤں کو مسلمان اکثریتی علاقوں میں بسایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے آبادی کا تناسب تبدیل ہو رہا ہے
